وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد لوگ فساد کی نیت سے پنجاب کے مختلف حلقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز خٹک، اسد قیصر ،علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو پناہ فراہم کررہے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو 17 جولائی کو دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ دی ۔۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن ہار چکا ہے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔۔عمران اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں۔۔ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔۔ الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کو توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا۔۔چار سال اقتدار میں عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے ۔۔
style=”display:none;”>