امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا 44 بلین ڈالر کا معاہدے ختم کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئتر کو خریدنے کے اپنے فیصلے کو ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کی درست تعداد بتانے میں ناکام رہی ہے اس لئے میں “معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔”
ٹوئٹر خریداری کے معاہدے سے ایلون مسک کی دستبرداری کے اعلان کے بعد کمپنی نے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ دونوں فریقوں کے مابین اپریل میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ معاہدے سے دستبردار ہونے کی صورت میں ایک بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
style=”display:none;”>