نانگا پربت سرکرنے کے بعد واپسی پر پھنسے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لئے اپریشن شروع کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے مطابق کوہ پیما شیروز کاشف اور فضل علی کو ریسکیو کرنے کے لئے دو ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ ہیلی کاپٹر سکردو سے روانہ ہوچکے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے لئے ہیلی میں ایک نیپالی ماہر شرپا بھی شامل ہے۔ بیس کیمپ میں موجود ریسکیو ٹیم,پولیس اور مونٹینیئرز کے مطابق دونوں کوہ پیما محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوہ پیما شیروز کاشف اور فضل علی آج صبح بیس کیمپ تھری کی طرف آتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی الٹیٹیوٹ پولیس, ریسکیو ٹیم مونٹینئرز اور ٹور کمپنی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
style=”display:none;”>