روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے پڑوسی ممالک میں عدم تحفظ بڑھ گیا ہے اور چھوٹے ممالک اپنے دفاع کے متعلق فکر مند ہو گئے ہیں۔ اسی خوف کے پیش نظر بحیرہ بالٹک کی جمہوریہ لیٹویا نے ملکی نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس کا نظام دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
لٹویا کے وزیر دفاع آرٹِس پابرِکس نے کہا کہ محدود عرصے کے لیے لازمی فوجی سروس اگلے سال سے پھر متعارف کرا دی جائے گی اور اس قانون کا اطلاق صرف مردوں پر ہو گا۔ بالٹک کی اس جمہوریہ میں ایک نئے فوجی اڈے کا قیام بھی زیر غور ہے۔
لیٹویا میں نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس پندرہ برس قبل اس وقت ختم کر دی گئی تھی، جب یہ ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بنا تھا۔
style=”display:none;”>