بھارتی ایئر لائن سپائیس جیٹ کا متبادل طیارہ کراچی سے 132 مسافر اور عملے کے 12 ارکان کو لے کر روانہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے ایک مسافر طیارے نے کراچی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ بھارت کی ائیر لائن سپائیس جیٹ کے طیارے پر عملہ سمیت 138 مسافر سوار تھے اور یہ دہلی سے دبئی جا رہا تھا کہ اس کے انجن کا تیل لیک ہو گیا ہے۔
اس پر سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کو کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی تھی۔ اس طیارے کو ٹھیک کرنے میں ماہرین مصروف ہیں لیکن اس دوران بھارتی ائیر لائن نے اپنا ایک متبادل طیارہ روانہ کر دیا۔
پاکستانی حکام نے طیارے کے مسافروں کو کراچی ائیر پورٹ کے لاؤنج میں رکھا اور ان کی تواضح کی اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئیں۔ طیارے کے انجن کی مرمت کا کام جاری ہے۔
style=”display:none;”>