صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نجی بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کی جائے۔۔ بزرگ شہری نے ایک نامعلوم کال کرنے والے کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا ظاہر کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑا۔
style=”display:none;”>