صوبائی کابینہ نے این ٹی ایس کے ذریعے گریڈ 12 سے 16 تک ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کئے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام سے 58 ہزار کے لگ بھگ اساتذہ مستفید ہوں گے۔
یہ بات وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔صوبائی کابینہ کا 75 واں اجلاس وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت سول سیکرٹیریٹ پشاورکے کیبنٹ روم میں ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
صوبائی کا بینہ نے را ئٹ ٹو پبلک سروس کمیشن میں عوامی خدمات تک رسائی میں 38مزید پبلک سروسز شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان خدمات میں نئی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکٹ، آلودگی کنٹرول سرٹیفیکٹ، روٹ پرمٹ واٹر سپلائی لا ئن کی مرمت،گلیوں کی صفائی، ٹریڈ لائسنس، فروٹ مارکیٹس کے قیام کے لیے این او سی اور سکالرشپ کے کیسز وغیرہ قابل ذکرہیں۔ وزیر اعلی نے دیر میں سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق بچی کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس سکول کے نام کو جاں بحق بچی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے ضلع بنوں میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈومیل کے دفاتر کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کا بینہ نے دریاوں سے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بجری ریت نکالنے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے خیبر پختونخوا مائیننگ آف مائینر اینڈ مِنزلز رولز 2022 کی منظوری دے دی ہے۔ تاکہ انڈسٹری کی ضروریات بھی پوری ہوں اور دریاؤں کا قدرتی بہاؤ بھی متاثر نہ ہو۔
style=”display:none;”>