عالمی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے مشترکہ معاشی اور مالیاتی اہداف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ آج صبح حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے ایم ای ایف پی (میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی) موصول ہوا ہے۔
ایم ای ایف پی میں وہ پیشگی اقدامات شامل ہیں جن پر آئی ایم بورڈ میں پاکستان کا کیس اٹھائے جانے اور اس کے نتیجے میں آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر کے اجرا سے قبل عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔
style=”display:none;”>