وزیر توانائی خرم دستگیر کے کامیاب دورہ ایران کے دوران دوسرے معاہدے پر بھی دستخط ہو گئے۔ وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی سونیر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔