بدھ کی صبح پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کچھ حصوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اسلام آباد، ملتان، بھکر، پھالیہ، پشاور، مالاکنڈ، سوات، میانوالی، پاکپتن اور بونیر سمیت دیگر مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رواں ہفتے کے دوران یہ تیسرا موقع تھا جب دونوں صوبوں کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
style=”display:none;”>