افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 250 افراد جاں بحق اور سیکنڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ افغان عبوری حکومت نے امدادی تنظیوں سے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
نائب ترجمان افغان عبوری حکومت بلال کریمی نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں صوبہ پکتیکا کے چار اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے،امدادی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ فی طور پر امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجوائیں۔
پکتیکا کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔