آج 21 جون ہے۔ آ ج دنیا بھر میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ جس کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی، آج دن کا دورانیہ چودہ سے پندرہ گھنٹے ہوگا۔
یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کودن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے ، جبکہ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سےسورج زیادہ دیر تک اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا، جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔