رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ملک کا صدر ایک پارٹی کا رکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ صدر مملکت نےپی ٹی آئی دور میں کبھی چیئرمین نیب کو بلاکر پوچھ گچھ کی؟ گزشتہ حکومت کو اب ہر قانون میں خرابی نظر آ رہی ہے۔