وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو روز میں بحال ہوجائے گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پربھی اعتراض نہیں، 12 لاکھ روپے پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگےگا۔
style=”display:none;”>