ٹریفک حادثے میں زخمی ہونےوالے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دانیال عزیز کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کے مطابق دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ میں ان کا بہترین علاج ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں سے ان کے شوہر کو نئی زندگی ملی ہے ۔
ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر پاک فوج کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ دانیال عزیز چودھری کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں۔ آرمی چیف نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ دانیال عزیز کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔