اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےالیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت واضح موقف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بائیس جون تک الیکشن کمیشن کا موقف طلب کر لیا ہے ۔
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔عدالت کے استفسار پر جہانگیر جدون نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سو یونین کونسل کی جنوری میں حلقہ بندیاں کرچکا ہے، صرف ایک یونین کونسل کی حلقہ بندی کا مسئلہ ہے۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل کی تعداد نہ بڑھتی تو الیکشن کے انعقاد کے لیے ہماری تیاری مکمل تھی،حلقہ بندیوں کے لیے کم از کم دو ماہ کا وقت درکار ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کروائے، پچاس یونین کونسل کا نوٹیفکیشن واپس ہوچکا ہے۔
style=”display:none;”>