لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف جج ساجد علی اعوان کی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مقدمے کی سماعت کے ہر مرحلے پر عدالتی احترام اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی بطور وزیراعظم مصروفیات کا تقاضہ ہے کہ انہیں حاضری سے مستقل استثنی دیا جائے۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے دلیل دی کہ قانون وزیراعظم کو حاضری سے استثنی کی اجازت دیتا ہے۔
سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب بھی عدالت نے انہیں طلب کیا انہوں نے اپنا فرض اور ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی پیشی کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست صرف اس لیے دی گئی ہے تاکہ وہ قومی اور حکومتی امور بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کرسکیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیراعلی شوگر مل مالکان کی بجائے ہمیشہ گنے کے کاشتکاروں کے مفاد کو مدنظر رکھا اور ہر شعبے میں عوامی فلاح وبہبود کو ترجیح دی۔
عدالت نے وزیر اعظم کو حاضری سے مستقل استثنی دیتے ہوئے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>