بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ایک مرتبہ پھر تاخیر ہو گئی ہے۔ بجٹ اجلاس اب کل ہوگا۔ پہلے بجٹ 17 جون کو پیش ہونا تھا ۔ پھر گورنر کی منظوری سے اجلاس کی تاریخ 20 جون مقرر ہوئی۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر بلوچستان عوامی پارٹی کونسل سیشن کی وجہ سے اجلاس ایک روز کے لئے موخر کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے بجٹ اجلاس ری شیڈول کرنے کے لئے قائم مقام گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>