اسلام آباد کی مقامی عدالت نےلانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملہ پر تھانہ ترنول،گولڑہ اور آئی نائن میں درج مقدمات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمات پرمعاملہ موخر کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ملزمان کے وکیل بابر اعوان نے درخواست ضمانت پر بحث مکمل کی۔ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں لگی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج نے کہا کہ تھانہ ترنول،گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمہ میں کوئی بھی شامل تفتیش نہیں ہوا،میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہوں آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔
style=”display:none;”>