ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ خیبر پختونحوا ، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں،دریاؤں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔
بارش سے پشاور، مردان، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور آندھی ،تیز ہواؤں کے باعث خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا خطر ہ ہے ۔ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیر، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم چند مقامات پر مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:تربت ، دادو 45، موہنجوداڑو 44، شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ اورخیر پور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
style=”display:none;”>