بائیسکل پر سوار بائیڈن اپنی ٹیم کے ہمراہ رہوبتھ ساحل پر گھوم رہے تھے کہ توازن بگڑنے کے نتیجے میں گِر گئے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن ہفتہ وار چھٹی گزارنے کے لئے ریاست ڈیلووے کی رہائش گاہ پر تھے جہاں وہ بائیسکل سے گِر گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق بائیسکل پر سوار بائیڈن اپنی ٹیم کے ہمراہ رہوبتھ ساحل پر گھوم رہے تھے کہ توازن بگڑنے کے نتیجے میں گِر گئے۔
اناسی سالہ بائیڈن کے محافظ ان کی مدد کے لئے دوڑے تاہم ان کی صحت کے تسلی بخش ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ جس وقت محافظ عملہ انہیں اٹھا رہا تھا بائیڈن نے انہیں دیکھنے والوں سے کہا ہے “میں ٹھیک ہوں”۔ شہریوں سے بات چیت کے لئے رکنے کے دوران بائیڈن کا جُوتا پیڈل میں اٹک گیا جسے نکالنے کی کوشش میں ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ گِر گئے۔
style=”display:none;”>