جانوروں کے حقوق سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے فیصلے کی عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
کاون ہاتھی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا امریکی عدالتی فیصلے میں تذکرہ کیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جانوروں کے حقوق کے تناظر میں 20 مئی 2020 میں کاون ہاتھی کومبوڈیا کی محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کا غیر معمولی فیصلہ دیا تھا۔
اسٹیٹ آف نیو یارک کورٹ آف اپیلز کے 14 جون کے فیصلے میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کا تذکرہ کیا گیا۔
امریکی عدالتی فیصلے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق ایک پیراگراف دوبار ہ لکھا گیا۔
پیراگراف میں ہائی کورٹ فیصلے کا متن شامل کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلاشبہ جانور حساس ہوتے ہیں اور وہ بھی جذبات رکھتے ہیں۔
style=”display:none;”>