لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا مسافر چھ جون کو لاہور ایئرپورٹ کے ایک چیک ان کاؤنٹر پر اپنا سفری بٹوہ بھول گیا جس میں 3,035 کینیڈین ڈالر اور کچھ دستاویزات تھے۔ پرواز کی روانگی کے بعد پی آئی اے کے عملے نے بٹوہ اپنی تحویل میں لے لیا۔
فلائٹ کی ٹورنٹو آمد پر مسافر سے رابطہ کیا گیا اور اسے بتایا گیا کہ اس کا بٹوہ کاؤنٹر پر رہ گیا ہے۔ اس پر مسافر ایک اتھارٹی لیٹر بنا کر اپنے رشتہ دار کو بٹوہ لینے کے لئے بھیجا۔ جس نے پھر پی آئی اے ایئرپورٹ سٹیشن منیجر کے دفتر سے رقم اور دستاویزات وصول کر لیں۔
style=”display:none;”>