امریکہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں دیئے گئے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بھارتی حکمران جماعت بھی ایسے بیانات دینے والوں کی سرعام مذمت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے اب معطل کیے گئے عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پر سینئر سطح پر ہندوستانی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں اور ہم ہندوستان کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں”۔
style=”display:none;”>