امریکہ ، بھارت، اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات نے’آئی۔ ٹو ۔یو۔ ٹو‘ کے نام سے ایک نیا گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ کے صدرجو بائیڈن آئندہ ماہ اس نئے گروپ کے ورچوئل سمٹ کی میزبانی کریں گے۔ بظاہر اس اتحاد کا مقصد تجارت ،ٹیکنالوجی، ماحولیات اور دفاعی تعلقات کا فروغ ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد مشرق وسطی کے معاملات کو کنٹرول کرے گا۔
بھارت کواڈ کے بعد خطے میں دوسرےبڑے امریکی اتحاد کا حصہ بن گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ چین سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ چین اور مسلم دنیا کی بڑھتی طاقت سے خوفزدہ بھارت ہر اس اتحاد میں شامل ہونے کے لئے بےتاب رہتا ہے جو اس کی بقا کے لئے چیلنج ہو لیکن نریندر مودی کی قیادت میں شدت پسند ہندوتنظیمیں اور علیحدگی کی تحریکیں بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے کافی ہیں۔۔
style=”display:none;”>