پنجاب میں آئینی بحران برقرار ہے اور پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب منعقد ہوئے۔ سپیکر پرویز الٰہی کے اسمبلی بلڈنگ میں بلائے گئے اجلاس میں حکومت کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔ اجلاس میں سپیکرکے حکم پر سیکرٹری پارلیمانی امورعنایت اللہ لک نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔
اجلاس میں ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق منظور کرلی گئی۔ بعد ازاں سپیکرکا طلب کردہ پنجاب اسمبلی اجلاس کل دوپہر 1بجے تک ملتوی ہوگیا۔
ادھر گورنر نے بھی اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں طلب کیا تھا جو کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اس میں صوبائی وزیر اویس لغاری نے مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کیا۔
اس سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے دو دن تک پنجاب کا بجٹ پیش نہیں ہونے دیا جس پر گورنر پنجاب کو مداخلت کر کے ایوان اقبال میں اجلاس طلب کرنا پڑا۔
پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر قانونی طریقے سے فنانس بل پاس نہیں کرنے دیں گے۔
style=”display:none;”>