ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دس سال قبل خواجہ آصف کے خلاف دائر کئے 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت خواجہ آصف کے وکلا نے عمران خان کے گزشتہ برس دئیے بیان پر جرح کا آغاز کر تے ہوئے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا ہےجس پر عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی ۔
style=”display:none;”>