وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رواں ماہ کی دس تاریخ کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی جس کی ہدایت کی روشنی میں پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔اس ضمن میں خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گےجبکہ30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان کیلئے روانہ ہو گا۔
انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے ۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے مذاکرات کئے اور پاکستان کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا۔انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے۔
style=”display:none;”>