اسلام آباد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کیے بغیر ملک کا نظام نہیں چلے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ملکی معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا داکٹر عارف علوی کسی مخصوص پارٹی کے رکن ہیں یا ملک کے صدر ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی قانون پر صدر صاحب کے اعتراضات مضحکہ خیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی صدر ہیں جن کی جماعت نے چیئرمین نیب کو قابو کر کے احتساب کا نظام مفلوج کیا۔ خاقان عباسی نے کہا کہ چئیر مین نیب خود کو احتساب کے لیے پیش کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نظریہ جھوٹ در جھوٹ بولنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کئے ہیں جس کی تکلیف عمران خان نے عوام کو دی ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ عوام کو وقتی تکلیف ہے اس کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے گا،استحکام بحال کیا جائے گا بتدریج ترقی بھی ہوگی ملک خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔
style=”display:none;”>