ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے کہا کہ 13 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کیا جائے جس میں عوامی فلاحی منصوبوں سمیت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
لاہور میں ایف آئی اے عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عطاللہ تارڑ نے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں سے سے چور اور ڈاکو کے نعرے لگانے والے آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کرسکے نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا ۔عمران نیازی کے بنائے مقدمات میں ہماری بے گناہی کےثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں کوئی عوامی منصوبہ نہیں لگایا صرف اپنے لوگوں کو فائدہ دینے کے لئے اقدامات کیے،پی ٹی آئی حکومت کی لوٹ مار کا خمیازہ آ ج عوام بھگت رہے ہیں ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہیرے جواہرات کے ذریعے سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی گئی،فرح گوگی نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لئے کروڑوں روپے رشوت لی، چور چور کہنے والے پاکستان کے سب سےبڑے چور ثابت ہوئے ہیں۔ عطاللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے اربوں روپے بچائے، جبکہ عمران خان نے دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیےاورترک کمپنیوں کے ٹھیکے منسوخ کیے۔
style=”display:none;”>