سعودی عرب نے افغانستان کے لئے 3 کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امداد اسلامی ڈیویلپمنٹ بینک کے زیر انتظام افغانستان ٹرسٹ فنڈ کے حوالے کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئےگئے۔ دستاویز پر شاہ سلمان انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ربیعہ اور اسلامی ڈیویلپمنٹ بینک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر نے دستخط کئے۔سعودی امداد افغان عوام کی فلاح وبہبود کے لئے خرچ کی جائے گی۔
اسلامی تعاون تنظیم کےافغانستان کے لئے خصوصی ایلچی طارق علی بخیت اور افغان فنڈ کے سربراہ محمد ساعتی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
style=”display:none;”>