وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان بالخصوص گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے علاقے میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا۔ انہوں نے اس حوالے سے دس دن کے اندر لائحہ عمل پیش رنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے اور گوادر میں آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں، جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس کو جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
As part of efforts to ease difficulties of people of Gwadar, federal government has decided to provide solar panels for domestic consumers. I have also directed for the completion of work on transmission lines in South Balochistan by Dec & a plan for comprehensive off-grid system
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2022
اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ چھ ماہ کے اندر حکومت گوادر کو ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی جس سے بجلی کی مجموعی فراہمی 260 میگاواٹ جبکہ کھپت 236 میگاواٹ ہوسکے گی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن کی دسمبر 2022 میں تکمیل کے بعد 90 میگاواٹ کا سسٹم میں مزید اضافہ ہوگا، منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، حب اورماڑا ٹرانسمیشن لائن کی فیضیبلٹی تیاری کے مراحل میں ہے۔ ٹرامیشن لائن کی تکمیل کے بعد مزید 200 میگاواٹ سسٹم کو فراہم کر دیا جائے گا۔
style=”display:none;”>