بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی نے ٹیلی وژن مباحثوں میں حصہ لینے والے اپنے نمائندوں کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔
ان کے تحت پارٹی کی جانب سے اب صرف انہی ترجمانوں کو ایسے مباحث میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی، جنہیں پارٹی نے کلیئرنس دے رکھی ہو۔
ایسے ترجمانوں کو بحث کے دوران مذہبی معاملات کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور انہیں اپنی زبان پر بھی قابو رکھنا ہو گا تاکہ وہ پرجوش اور مشتعل نہ ہوں اور کسی کے اکسانے پر بھی پارٹی کے نظریے اور اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔
style=”display:none;”>