پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ عامر لیاقت کی طبیعت صبح اچانک خراب ہوگئی تھی۔جس کے بعد فوری طور پر عامر لیاقت حسین کو تشویش ناک حالت میں کراچی کےنجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ان کی عمر اکاون برس تھی۔ان کے انتقال کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔ا نہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا عامر لیاقت حسین نے صحافت سے لے کر سیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری۔ تحریر و تقریر سے لے کر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ا و ر دیگر سیاست دانوں نے بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر دکھ ا و ر افسو س کا اظہار کیا ہے۔
style=”display:none;”>