ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے وزیرِ اعظم نےبرآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے جوسیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر اقدامات تجویزکرےگی۔ وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے۔
ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ شرکاء نے کہاکہ بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔. وزیرِ اعظم نے وفاقی سیکریٹری کامرس کوہدایت کی کہ سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرے اورایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
style=”display:none;”>