الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
پی ٹی آئی کے مالی ماہر نے کمیشن کو تحریک انصا ف کے اکاونٹس کے حوالے سے بریفنگ مکمل کر لی ہے ۔
پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کی جمع کرائی گئی جائزہ رپورٹ حقائق کیخلاف ہے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ اکاؤنٹس کی تفصیلات ازخود کمیشن کو پیش کر رہے ہیں چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی الیکشن کمیشن سے چھپانا نہیں چاہتے۔
اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں کئی رقوم کو دو بار ظاہر کیا چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکی بریفنگ سے کمیشن کو بہت سے چیزیں واضح ہوئی ہیں۔۔ کمیشن نے مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>