ملک میں فوری عام انتخابات کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف اور ن-لیگ سب سے اگے ہوں گے۔
ریسرچ کمپنی آئی پور کے سروے میں پاکستانی عوام کی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے سے متعلق رائے سامنے آئی ہے۔
سروے نتائج کے مطابق 29 فیصد پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا ہے، 25 فیصد نے ن-لیگ، 9 فیصد نے پیپلز پارٹی، 3 فیصد نے جے یو آئی کو اپنے ووٹ کا حقدار قرار دیا ہے۔
اگر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایم کیو ایم پر مشتمل موجودہ حکمران اتحاد مل کر انتخاب لڑے تو اس صورت میں اس اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
اس صورت میں، سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائے گی۔
سروے میں 7 فیصد ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ وہ ان سیاسی جماعتوں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔
style=”display:none;”>