وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قبائلی علاقوں سے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری طورپر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اسلام آبادمیں فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دی۔
0خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فُٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئےتھے۔ملاقات میں پیٹرولیم کے وزیرمملکت سینیٹر ڈاکٹرمصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم کو شمالی وزیرِ ستان اور بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔انہیں گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے بھی آگاہ کیاگیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ متعلقہ علاقوں کے عوام کو دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے علاقے کی ترقی ، سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت کے حوالے سے سفارشات بھی طلب کیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ اس حوالے سے جامع پلان دیں ۔
style=”display:none;”>