برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئی۔ اس تحریک پر ووٹنگ ہاؤس آف کامنزمیں پاکستان کے وقت کے مطابق پیرکی شب ۱۰ بجے شروع ہوئی اور ایک بجے نتیجے کا اعلان کر دیا گیا۔
نتائج کے مطابق۲۱۱ ارکان نے وزیر اعظم کے حق میں جبکہ ۱۴۸ نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ واضع رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ۱۸۰ ووٹ درکار تھے۔ اب اگلے ایک سال تک بورس جانسن کے خلاف کوئی نئی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوسکے گی۔
style=”display:none;”>