دہشت گردی کوملنی والی تمام ممکنہ مالی امداد کا راستہ روکنے کی کوشش کرنے والے بین الاقوامی ادارے ‘ایف ا ے ٹی ایف’ کا اجلاس وسط جون میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوگا۔ اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے ابتدائی اجلاس میں ہی پاکستان کا معاملہ زیر غور آئے گا، اور پاکستان کو توقع ہے کہ اس اجلاس سے اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی سربراہی، پہلی مرتبہ وزیرمملکت برائے امور خارجہ، محترمہ حنا ربانی کھر کریں گی۔ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائیندگی سابقہ حکومت کے وزیرحماد اظہر کیا کرتے تھے۔
پاکستان میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایف ا ے ٹی ایف کے موجودہ اجلاس میں، جس کا آغاز ۱۳ جون کو ہوگا، اس مرتبہ پاکستان کے عوام کو اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
یاد رہے کہ پچھلے تمام اجلاسوں میں پاکستان کو گرے لسٹ سے وہائٹ لسٹ میں واپس لانے کے امکانات پر سرگرمی سے بات ہوتی رہی ہے، لیکن اس میں اب تک کامیابی نہیں ہو پائی ہے۔
اب جبکہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے دئے گئے تمام مطلوبہ اہداف پورے کر لئے ہیں، توقع یہ کی جارہی ہے کہ پاکستان کے عوام کو برلن سے جلد ہی اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
style=”display:none;”>