اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کے بغیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے متعلق نوٹی فکیشن کی گزٹ میں اشاعت کی تفصیلات طلب کر لیں ۔درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کو چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 21 مئی 2022 کو اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی گئی۔۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن سے قبل یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا پابند ہے
style=”display:none;”>