پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی دعا زہرہ کو ایک ماہ اور 21 روز بعد بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کروا لیا گیا۔
ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ دعا زہرہ کے ساتھ ان کے شوہر ظہیر کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور انہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کراچی پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا۔
style=”display:none;”>