صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کی جانب سے 10 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز کارروائیوں سے انتہاپسند ہندوتوا کا چہرہ بے نقاب ہوا۔۔قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کی جائیں۔۔ بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ۔۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔
style=”display:none;”>