وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں پی ایم سٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
وزیر اعظم نے دوران سفر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایم اسٹریٹجک ریفارمزکے سربراہ کو خواتین مسافروں کی حفاظت سے متعلق طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سٹریٹجک ریفارمز کے تحت یہ تجویز کیا گیا ہے کہ لیڈی ریلوے پولیس فورس کے اہلکاروں کی ٹیمیں ٹرین سٹیشنوں پر تعینات کی جائیں گی۔ خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکورٹی کے لیے “سفر سہیلی” موبائل ایپ لانچ کی جائے گی جبکہ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی اور ساتھ ہی ٹکٹوں پرایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا۔ طویل سفر کے لیے ریلوے سٹیشنوں پر ایک لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ ٹرینوں میں ایمرجنسی ایس او ایس بٹن نصب کیے جائیں گے جبکہ مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
سٹریٹجک ریفارمز کے تحت یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ریلوے سٹیشنوں پر پوسٹرز، پمفلٹ، ہینڈ بلز اور اعلانات کے ذریعے خواتین کی حفاظت کے لیے باقاعدہ آگاہی مہم شروع کی جائے گی ۔ تمام ریلوے سٹیشنوں میں حساس مقامات پر ویڈیو سرویلنس سسٹم کی تنصیب اور ہر بوگی اور راہداریوں میں سی سی ٹی وی نصب کیے جا ئیں گے۔ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ
ایپ متعارف کرائی جائے گی جس کے ذریعے چہرے کی شناخت کر کے مجرموں اور ان کے سابقہ ریکارڈ کو ٹریس کیا جا سکے گا۔
اس بات کو یقینی بنایا جائےگا کہ آؤٹ سورس ٹرینوں کا ٹھیکہ دینے سے پہلے، تمام نجی ملازمین کی متعلقہ ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل کی جائے گی۔ پرائیویٹ کمپنیوں کو پہلے سے دیئے گئے معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا اور کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔
style=”display:none;”>