حکومت کی جانب سے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کو مسترد کرنے کے بعد دورے کا انتظام کرنے والی این جی او کی سربراہ انیلا علی نے بھی حالیہ انٹرویو میں حکومتی مؤقف کی تصدیق کر دی۔
سربراہ امریکن مسلم ملٹی فیتھ ویمنز امپاورمنٹ کونسل انیلا علی نے انٹرویومیں کہا ہےکہ دورہ مکمل طور پر پاکستانی امریکن خواتین تنظیم کی جانب سے ترتیب دیا گیا،اس دورے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دورے کو سیاست کیلئے متنازعہ بنایا گیا۔
ہمیں سیاست کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ پاکستان میں سیاستدان اس دورے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
style=”display:none;”>