پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی اور اس مقصد کے لیے وہ خود عدالت گئے تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔ عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔
مختصر سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
style=”display:none;”>