اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی و تجزیہ کار محسن جمیل بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اور تھانے میں تشدد کی تازہ انکوائری سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیتے ہوئے 30 دنوں میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ۔معاملے پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے کون لوگ تھے جو تھانے گئے؟
پولیس کی کسٹڈی میں ملزم سے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت کیسے دی؟ اور مبینہ تشدد بھی کیا گیا۔کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔.
style=”display:none;”>