چین کے سب سے بڑے تجارتی شہر شنگھائی میں کورونا کے باعث دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اٹھا لیا گیا ہے اور وہاں زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ لوگوں کو آزادی سے آنے جانے کی اجازت ہے تاہم شہر ایک چھوٹے حصے کو ابھی تک نہیں کھولا گیا ہے۔
دو ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا اور کئی شہریوں کی آمدن متاثر ہوئی تھی۔ شہر میں ٹرانسپورٹ چل رہی ہے اور دکانیں کھلی ہیں تاہم سینما اور عجائب گھر ابھی تک بند ہیں۔
style=”display:none;”>