حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے لیے ستائیس مئی کو اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو یکم جون سے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت179 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 174 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 155 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں پاکستانی 27 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔ اب ایک لیٹر پٹرول چار اعشاریہ ایک پانچ درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔یو اے ای میں گزشتہ ماہ فی لیٹر فیول کی قیمت تین اعشاریہ چھ چھ درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔جنوری سے اب تک امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔
style=”display:none;”>