انٹرنیشنل فیڈریش آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی کانگرس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے ) کی قرار داد پر اردو لینگوئج کو بھی ایشیا پیسیفک کی آفیشل لینگوئج کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ مسقط میں منعقدہ اکتیسویں آئی ایف جے ورلڈ کانگرس کے دوران پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی پینل کے صدر نامزد کئے گئے جن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں آزادی صحافت, دنیا بھر میں صحافیوں کو درپیش مسائل, کورونا وبا کے صحافت پر اٹرات اور دیگر امور بارے مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں۔
ان قرار دادوں میں پی ایف یو جے کی جانب سے احتشام الحق اور جمیل مرزا کی جانب سے انگلش,فرنچ اور عربی کے ساتھ اردو زبان کو بھی بطور آفیشل لینگوئج منظور کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جس کی تمام ڈیلیگیٹس نے تائید کی اور قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ آئی ایف جے کانگرس کے جنڈر کونسل سیشن میں پی ایف یو جے کی نائب صدر شہر بانونے پاکستان کے علاوہ ایشیائی خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں حل کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔
style=”display:none;”>